ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں دو کاروں کی ٹکر؛ کاروں کو نقصان مگر مسافر معمولی زخموں کے ساتھ رہ گئے محفوظ

کاروار میں دو کاروں کی ٹکر؛ کاروں کو نقصان مگر مسافر معمولی زخموں کے ساتھ رہ گئے محفوظ

Tue, 07 Aug 2018 22:56:34    S.O. News Service

کاروار7/اگست (ایس او نیوز) کاروار تعلقہ کے چنڈیا میں دو کاروں کے درمیان ہوئے تصادم میں دونوں کاروں کو کافی نقصان پہنچا ہے، مگر کاروں پر سوار سبھی مسافر محفوظ رہ گئے۔ حادثہ آج منگل کو پیش آیا۔

بتایا گیاہے کہ کاروں پر سوار کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں لے جاکر مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

کاروار مضافاتی پولس تھانہ میں حادثہ کے تعلق سے معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: